وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایمانداری سے ملک کی خدمت کر رہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ورثہ میں ملی کمزور معیشت کو محنت اور سٹریٹجی سے مستحکم کیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ عوام نے ہمیں جس کام کے لئے …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایمانداری سے ملک کی خدمت کر رہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ورثہ میں ملی کمزور معیشت کو محنت اور سٹریٹجی سے مستحکم کیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ عوام نے ہمیں جس کام کے لئے منتخب کیا اسے کریں گے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ نہ صرف شائع کی بلکہ فرانزک رپورٹ بھی سامنے لائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو آزاد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ابھی 20 ماہ ہوئے ہیں ، ہماری تحریک کو میڈیا نے بھی سپورٹ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ ڈھانچہ جاتی مسائل ہیں جنہیں حل کیا جائے گا۔