اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو کلدیپ نائر کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلدیپ کی امن دوست کے طور پر صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ کلدیپ نے اپنا …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو کلدیپ نائر کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلدیپ کی امن دوست کے طور پر صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ کلدیپ نے اپنا قلم نفرتیں مٹانے اورخطے کے عوام کو قریب لانے کیلئے استعمال کیا اور وہ اعلیٰ صحافتی روایات کے درخشندہ ستارے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کلدیپ نے اپنا قلم نفرتیں مٹانے اور خطے کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے استعمال کیا‘امن دوست کے طور پر ان کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے کلدیپ نائر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔








