وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا ڈڈیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب

220
APP06-14 ISLAMABAD: May 14 – Federal Minister for Information, Broadcasting and National Heritage addressing a press conference at PID Media Office. APP photo by Irfan Mahmood

21 جولائی کا سورج آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور کشمیر کی آزادی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی، آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں ترقی ہوگی، آزاد کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس فراہم کریں گے جس کے تحت ہمہ وقت پانچ ہیلی کاپٹر دور افتادہ علاقوں کے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کیلئے دستیاب ہوں گے، کشمیریوں کیلئے ماڈل آزاد کشمیر بنائیں گے، بیرون ملک اور کنٹرول لائن پار مقیم کشمیری بھی فخر کریں گے کہ آزاد کشمیر کو جدید علاقوں کے برابر سہولیات میسر ہےں
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا ڈڈیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب
ڈڈیال ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 21 جولائی کا سورج آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور کشمیر کی آزادی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی، آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں ترقی ہو گی، آزاد کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے50 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے ہر سال 10 ارب روپے ان منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے، ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس فراہم کریں گے جس کے تحت ہمہ وقت پانچ ہیلی کاپٹر دور افتادہ علاقوں کے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈڈیال آزاد کشمیر میں بٹلی کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب جی ٹی روڈ سے ہم کلر سیداں کی سڑک پر مڑتے ہیں تو آپ کو پختہ سڑک سفر کیلئے میسر آتی ہے، جونہی پنجاب کا علاقہ ختم ہوتا ہے اور آزاد کشمیر میں داخل ہوتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ برسوں پرانی سڑک پر سفر کررہے ہیں، ٹوٹی پھوٹی پرانی سڑک کی مرمت کا کسی کو خیال تک نہیں آیا، گذشتہ پانچ سال کے دوران وفاقی حکومت نے کشمیر میں ترقیاتی کاموں کیلئے 300 ارب روپے دیئے ہیں جو کہ ہر ضلع 30 ارب روپے بنتا ہے، اگر ڈڈیال میں ترقیاتی کاموں پر 5 ارب روپے بھی خرچ کئے جاتے تو سڑکیں، سکول اور ہسپتال اچھے ہوتے اور لوگوں کو اچھا معیار زندگی ملتا۔