دبئی ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات میں گرمجوشی پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی پاکستان کی بات آئی وہ ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں منعقدہ عالمی حکومتی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ساتھ دبئی میں خوشگوار موڈ میں لی گئی اپنی سلفی بھی شیئر کی۔