اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہےکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عدالتی استثنیٰ کے آئینی حق کے ہوتے ہوئے جس طرح عدالت میں پیش ہوئے وہ تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں کے کلچر میں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے مہذب اور علم دوست سربراہ مملکت کی مثال ملنا مشکل ہے