پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) ہاؤس نوشہرہ میں جمعہ کو دوسرے روز بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کےلیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ تعزیت کرنے والوں میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزراء امیر مقام، کھیل …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور دیگر وزرا کی اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پران کی رہائشگاہ نوشہرہ آمد، تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی

مزید خبریں
پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) ہاؤس نوشہرہ میں جمعہ کو دوسرے روز بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کےلیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ تعزیت کرنے والوں میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزراء امیر مقام، کھیل داس کوہستانی، سابق وفاقی وزیر رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی عمران خٹک،
سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین، سابق وزیر سلطان محمد خان، صوبائی وزیر ادریس خٹک، سابق صوبائی وزیر عبدالصبحان، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی ترجمان جلیل جان، سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم، میئر پبی غیور خٹک، مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر خان، یونس خان،پیر حامد شاہ ہری پور، رکن قومی اسمبلی نظیر محمد وزیر، سابق ایم پی ایز ابرہیم قاسمی، جمشید مہمند،حمایت مایار،. اورنگزیب خان، آر پی او مردان رب نواز خان ، سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان سالارزئی،عاکف نور آر جی ایم مردان سوئی گیس)،
سوئی گیس ٹیم کے ذیشان بابر، ریحان اور ڈی پی او نوشہرہ احمد شاہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، کارکنان، سرکاری و حکومتی افسران، صحافی برادری اور بڑی تعداد میں مقامی و علاقائی افراد شامل تھے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔اختیار ولی خان نے تعزیت کے لیے آنے والے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔








