وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کاتاریخ پاکستان کے حوالے سے تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے اپنی آئینی مدت کے دوران توانائی ،صحت ،تعلیم ،معیشت سمیت ہر شعبے میں درپیش چیلنجز اور انکے حل کے لئے متوازن گائیڈ لائن تیار کر لی ہیں جو نئی منتخب حکومت کے حوالے کی جائیں گی ،نئی روایت قائم کر رہے ہیں، منتخب …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے اپنی آئینی مدت کے دوران توانائی ،صحت ،تعلیم ،معیشت سمیت ہر شعبے میں درپیش چیلنجز اور انکے حل کے لئے متوازن گائیڈ لائن تیار کر لی ہیں جو نئی منتخب حکومت کے حوالے کی جائیں گی ،نئی روایت قائم کر رہے ہیں، منتخب حکومت کو کھلی دعوت ہے جس شعبے میں بھی چاہیں گے نگران حکومت کے ورزاءبریفنگ دیں گے ،نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہیںاگر وہ جیل سے باہر آتے ہیں تو عدالت کے حکم پر ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ منتخب حکومت ہی کریگی ، انتخابات ایکٹ 2018 کے تحت عام انتخابات 2018 کے نتائج مرتب کرنے کے لئے آرٹی ایس سسٹم استعمال کیا گیا تھا اسی قانون کے تحت آر ٹی ایس کے فیل ہونے کی وجوہات تک پہنچیں گے،قانون کے مطابق جس حلقہ یا پولنگ سٹیشن کے حوالے سے شکایات یا اعتراض ہو وہاں دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے،یوم آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے سے منائی جائے گی ،یوم آزادی کو سیاست سے بالاتر ہو کر منایا جائے ،ہر ملک کے لئے یوم آزادی ایک تاریخی دن ہوتا ہے ۔وہ جمعرات کی شام لوک ورثہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز(ڈیمپ ) کے زیراہتمام تاریخ پاکستان کے حوالے سے تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈی جی ڈیمپ سردار عبدالواحد ، ڈی جی لوک ورثہ سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام بھی تقریب میں موجود تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے تاریخ پاکستان کے حوالے سے تاریخی نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک تاریخی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے یہ نمائش چھ روز تک جاری رہے گی ،عوام الناس ضرور اس نمائش کو دیکھیں کیونکہ اس میں قائداعظم محمد علی جناح اورہمارے بزرگوں کی جدوجہد کی عکاسی ہے ۔