اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے کوئی انکاری نہیں۔آئینی ترامیم پر بحث و مباحثہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اطلاعات و نشریات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتفاق رائے سے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے کوئی انکاری نہیں۔آئینی ترامیم پر بحث و مباحثہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اطلاعات و نشریات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتفاق رائے سے کوئی انکاری نہیں ہے، آئینی ترامیم پر بحث جمہوری عمل کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ18ویں آئینی ترمیم پر کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی۔







