اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی کمیشن کے روبرو پیش ہو کر قانون کے احترام کی ایک مثال قائم کی، یہ بات عملی طور پر ثابت ہو گئی کہ نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں بلکہ افراد قانون کے تابع ہیں، احتساب جمہورت …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی کمیشن کے روبرو پیش ہو کر قانون کے احترام کی ایک مثال قائم کی، یہ بات عملی طور پر ثابت ہو گئی کہ نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں بلکہ افراد قانون کے تابع ہیں، احتساب جمہورت کا بنیادی جزو ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خود احتسابی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ماضی میں تحقیقاتی اداروں کی بے توقیری کی گئی، مغلیہ جاہ و جلال کے ساتھ پیشیاں ہوتی تھیں اور اندر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے باہر آ کر تحقیقاتی اِداروں پرہی سوال کھڑے کر دیئے جاتے کیونکہ یہ قانون کا احترام اپنی سہولت کے مطابق کرتے ہیں۔







