اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے پی ٹی وی سمیت قومی اداروں کو سیاسی بھرتیاں کر کے زمین بوس کیا ہے‘ ہم تمام قومی اداروں کو اصلاحات کے ذریعے ترقی دینے کے خواہاں ہیں‘ تحریک انصاف نے پی ٹی وی میں ایک بھی بھرتی نہیں کی‘ ٹی وی چینلز کے مالکان کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا قومی اسمبلی میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے پی ٹی وی سمیت قومی اداروں کو سیاسی بھرتیاں کر کے زمین بوس کیا ہے‘ ہم تمام قومی اداروں کو اصلاحات کے ذریعے ترقی دینے کے خواہاں ہیں‘ تحریک انصاف نے پی ٹی وی میں ایک بھی بھرتی نہیں کی‘ ٹی وی چینلز کے مالکان کے ساتھ طے شدہ فارمولے کے تحت ان کے بقایا جات کی باقی رقم بھی آئندہ ایک ہفتہ میں ادا کردی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری محمد برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا کے بقایا جات کے حوالے سے تین قسم کے بلز تھے جس میں پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے دور کے دو سالوں کے بلز سے مالکان کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ہم نے آخری دو سالوں کے بل کی ادائیگی کا فیصلہ کیا کل رقم ایک ارب 15 کروڑ بنتی تھی جس میں سے نصف ادا کردی گئی اور بقیہ رقم آئندہ ایک ہفتے میں ادا کردی جائے گی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ علاقائی اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی کے حوالے سے نیا میکنزم بنایا جارہا ہے جس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔ ناز بلوچ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں دو اڑھائی ہزار لوگ گزشتہ ادوار میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے،دیگر اداروں میں بھی سیاسی بھرتیاں کرکے انہیں زمین بوس کردیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے پی ٹی وی میں ایک بھی بھرتی نہیں کی، ہم نے اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں کیں، ہم اس ادارے کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے تین ہزار پنشنرز ہیں۔








