اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے بھارت کو دنیا میں الگ تھلگ کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔وہ جمعرات کو ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی مشاعرہ سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی مشاعرہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے بھارت کو دنیا میں الگ تھلگ کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔وہ جمعرات کو ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی مشاعرہ سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 5 اگست کو ہندوستان نے اپنے آئین کے دو آرٹیکلز کو ختم کردیا جس سے نہ صرف کشمیریوں کی خودمختاری محدود ہوگئی بلکہ کشمیریوں کو بدترین کرفیو اور لاک ڈاو¿ن کا سامنا ہے، ریاست کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ہندوستان بے مثال قربانیاں دینے والے ان بہادر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو کچل نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت برہان وانی جیسے کشمیری رہنماو¿ں کو شہید کر کے کشمیریوں کے جذبات کو کم نہیں سکتا اور نہ ہی وہ سفاک ریاستی طاقت کے استعمال سے ان کی آواز کوروک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پلوامہ کے ذریعہ عالمی برادری کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنتا ہے اور اس نے کشمیر کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مقابلہ میں بہادر کشمیریوں کی ہمت ، ثابت قدمی اور عزم کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے مقبوضہ علاقے میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے تو پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ان کی خواہشات کی آواز بن گیا تھا اور اس نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن 26 جولائی سے 5 اگست تک خصوصی پروگرام جاری کرے گی ، جس کا مقصد یکطرفہ ہندوستانی فیصلے کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنا کیرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا، ریڈیو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور ظلم کے خلاف کشمیریوں کو ہمت و استقلال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نظریے کو مقبوضہ کشمیر میں زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتااور نہ ہی بھارت تمام تر ریاستی جبر و استبداد سے تحریک آزادی کو ختم کر سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ریڈیوپاکستان کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا، ریڈیو کو ایک عظیم اور مضبوط ادارہ بنایا جائے گا، ریڈیو پاکستان اپنی عظیم روایتوں کا امین ہے اور ہمیشہ سے ریاست کیساتھ کھڑا ہے۔محفل مشاعرہ کا اہتمام ریڈیو پاکستان نے کیا جس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ محفل مشاعرہ میں انور مسعود، محبوب ظفر، ڈاکٹر منور ہاشمی، فخریہ بتول، حسن عباس رضا، جنید حاضر، رخشندہ نوید، شازیہ اکبر اور دیگر شعراءنے آزادی کشمیر کی جدوجہد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کلام پیش کیا۔ کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ عنبرین جان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔








