وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا سینئر صحافی عارف یوسف زئی کے بچے کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی عارف یوسف زئی(بیوروچیف ابتک ٹی وی پشاور) کے گھر شاٹ سرکٹ حادثے کے باعث بچے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے عارف یوسف زئی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افسوسناک حادثے پر تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات کا غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی، صحافی …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی عارف یوسف زئی(بیوروچیف ابتک ٹی وی پشاور) کے گھر شاٹ سرکٹ حادثے کے باعث بچے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے عارف یوسف زئی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افسوسناک حادثے پر تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات کا غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی، صحافی کی اہلیہ محترمہ اور بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔