اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، وہ اپنے خلاف بدعنوانی کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ٹروتھ کمیشن قائم کرنے کی بات کر رہے ہیں، نواز شریف کو چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے بدعنوانی کیسز کا سامنا کریں اس کے بعد ٹروتھ کمیشن کی بات کریں، ماضی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، وہ اپنے خلاف بدعنوانی کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ٹروتھ کمیشن قائم کرنے کی بات کر رہے ہیں، نواز شریف کو چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے بدعنوانی کیسز کا سامنا کریں اس کے بعد ٹروتھ کمیشن کی بات کریں، ماضی کی حکومتوں نے ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا تاہم موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور قومی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپوزیشن کی نیت سے اختلاف ہے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں ٹروتھ کمیشن کیوں نہیں بنایا، اقتدار میں نہ ہونے کے بعد انہیں ٹروتھ کمیشن جیسی چیزیں یاد آتی ہیں، ن لیگ کا سارا بیانیہ اپنے بدعنوان قائد کے خلاف بدعنوانی کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے،انہیں اپنی بدعنوانی کا حساب دینا ہو گا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک اور عوام کو نظر انداز کیا، اس وقت ملک کو معیشت سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے، یہ ٹروتھ کمیشن کے حوالے سے بحث کیلئے صحیح وقت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت ملک کی ترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صحت کا بہانہ بنا کر بیرون ملک فرار ہوئے، یہ لوگ تو پارلیمنٹ کے فلور پر بھی جھوٹ بولتے رہے، ان کے پاس ملکی حالات اور معیشت کے بارے بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، نواز شریف کو چاہیے کہ عدالتوں پر اعتماد کریں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں، جنہیں چاہیے کہ بدعنوانی سے متعلق سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی جائیداد کے حوالے سے منی ٹریل دی تو عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دے دیا۔








