کوہاٹ۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کوہاٹ کا دورہ کیا، ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ ، کوہاٹ ضلعی انتظامیہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، وفاقی وزیر کو ریڈیو پاکستان کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر حکومتی اقدامات اجاگر کرنے ،پروگرامات اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا، وفاقی وزیرنے ضلعی کچہری کوہاٹ کا دورہ کیا اورکوہاٹ کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا دورہ کوہاٹ، ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ ، ریڈیو پاکستان کوہاٹ اسٹیشن کا دروہ

مزید خبریں
کوہاٹ۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کوہاٹ کا دورہ کیا، ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ ، کوہاٹ ضلعی انتظامیہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، وفاقی وزیر کو ریڈیو پاکستان کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر حکومتی اقدامات اجاگر کرنے ،پروگرامات اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا، وفاقی وزیرنے ضلعی کچہری کوہاٹ کا دورہ کیا اورکوہاٹ کے پارٹی راہنمائوں سے بھی ملاقات کی۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کوہاٹ دورہ کے دوران ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکو این ایچ اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہکلہ۔کوہاٹ شاہراہ پیکیج ون 38.56 کلومیٹر، پیکیج ٹو 7.5کلومیٹر جبکہ پیکیج تھری 38 کلومیٹر ہے، تینوں پیکیجز کے لئے فنڈز موجودہ حکومت نے جاری کیے۔ ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد تا کوہاٹ سفر 2 گھنٹے میں طے ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے جاری تعمیراتی کام پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے حکام کو ہدایت دی کہ ہکلہ ۔ کوہاٹ شاہراہ تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ریڈیو پاکستان کوہاٹ اسٹیشن کا دروہ کیا۔ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو کوہاٹ نے وفاقی وزیر کو کوہاٹ سے نشریات اور مختلف شعبوں کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ریڈیو پاکستان ہمارا قومی ادارہ ہے، یہ وہ اثاثہ ہے جو ملک کے طول وعرض میں عوام کی نمائندگی کر رہا ہے،ریڈیو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری ترجیح ہے، ریڈیو ملک کے دور دراز علاقوں میں مواصلات کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جاری فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ رکھنا ضروری ہے، ریڈیو کوہاٹ میں منتخب عوامی نمائندوں کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے تاکہ انکے حل کیلئے ان کے نمائندے اقدامات اٹھائیں، ہر طبقہ فکر سےکوہاٹ کے ہیروز اور مشاہیر کے کارناموں کو اس پلیٹ فارم سے اجاگر کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے ریڈیو پاکستان کوہاٹ دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے ضلعی کچہری کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ وکلاء کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوہاٹ نےوفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شبلی فراز کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ہکلہ۔ کوہاٹ شاہراہ جون 2020 میں مکمل ہونے سے اس علاقے کی اہمیت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں گیس، بجلی سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں اور میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے وار جاری ہیں ، کوہاٹ سمیت ملک بھر کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پرمل۔ل عمل کریں، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے یقینی بنائے جائیں۔ وفاقی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ دفتر کا دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عابدالرحمان نے کوہاٹ میں امن و امان، انتظامی اقدامات بارے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بعد ازاں کوہاٹ کے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کے اقدامات نچلی سطح تک پہنچانے کے لئے مقامی قیادت کا اہم کردار ہے۔








