وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کا اعلان پاکستان کی بڑی سفارتی کامیبایی ہے ‘مسلم دنیا کو گستاخانہ خاکوں جیسے حساس معاملے پر یکساں موقف اختیار کرکے عالمی سطح پر موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ ریاستی پالیسی کیلئے پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا اعتماد ضروری ہے‘تمام اداروں …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کا اعلان پاکستان کی بڑی سفارتی کامیبایی ہے ‘مسلم دنیا کو گستاخانہ خاکوں جیسے حساس معاملے پر یکساں موقف اختیار کرکے عالمی سطح پر موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ ریاستی پالیسی کیلئے پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا اعتماد ضروری ہے‘تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں چین پاکستان کا اہم اقتصادی شراکت دار ہے‘سی پیک کو نہ صرف مکمل بلکہ آگے لیکر جانا چاہتے ہیں‘ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے‘پاکستان اور بھارت کو غربت اورجہالت کے خلاف لڑنا چاہیے‘دیگر ملکوں سے تعلقات معمول پر لاکر ہی وزیراعظم کے خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔