اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے،ہمارا ارادہ اور کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر نیا بلدیاتی نظام نافذ کر دیا جائے، گورننس سسٹم تبدیل اور لوگوں کو اقتدار میں شریک نہ کیا تو مسائل حل نہیں ہوں گے،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے،ہمارا ارادہ اور کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر نیا بلدیاتی نظام نافذ کر دیا جائے، گورننس سسٹم تبدیل اور لوگوں کو اقتدار میں شریک نہ کیا تو مسائل حل نہیں ہوں گے،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کا شئیر زیادہ ہو گیا لیکن بدقسمتی سے اختیارات صرف وزرائے اعلیٰ کی ذات میں مرتکز ہو گئے،نظام میں سب سے بڑی جو خامی رہی ہے وہ اخراجات اور اختیارات کی مرکزیت ہے جو وزرائے اعلیٰ کی ذات میں بہت ہی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ کے ملک پاکستان میں اگر ہم نے گورننس سسٹم کو تبدیل نہ کیا اور لوگوں کو اقتدار میں شریک نہ کیا تو ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے لہٰذا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ اختیارات مرکزی حکومت سے نچلی سطح پر عام لوگوں تک منتقل ہونے چاہیئں،اسی مقصد کے لیے ہم ایک نیا نظام لانا چاہتے ہیں جس پر ابھی بحث جاری ہے، اس میں براہ راست مئیرز منتخب کئے جائیں گے، 50 لاکھ کی آبادی سے زیادہ جتنے بھی شہر ہیں ان میں براہ راست میئرز منتخب ہوں گے،اسی طریقے سے ضلعی اور تحصیل سطح کے نظام کو بھی مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا،آپ دیکھیں گے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز سے فندز بلدیاتی حکومت کے ذریعے خرچ ہوں گے۔








