اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ابتدائی9 دنوں میں تاریخی کام کئے ہیں، اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ، ریاستی میڈیا پر سنسر شپ ختم کردی، جبکہ ”پلانٹ فار پاکستان “ مہم کے تحت ملک بھر میں ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگائے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ابتدائی9 دنوں میں تاریخی کام کئے ہیں، اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ، ریاستی میڈیا پر سنسر شپ ختم کردی، جبکہ ”پلانٹ فار پاکستان “ مہم کے تحت ملک بھر میں ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگائے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اور اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کا اہم مرحلہ مکمل ہونے پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بہت جلد حکومت کی طرف سے معیشت کے استحکام کے حوالے سے بھی عملی اقدامات نظر آئیں گے ۔صدارتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوں گے۔ وہ انتہائی پیشہ ورانہ اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کا اس وقت ساتھ دیا جب پاکستان تحریک انصاف چھوٹی سی جماعت تھی، وہ نظریئے کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تبدیلی کے سفر کا اہم مرحلہ ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں عبور ہو رہا ہے، آج ماحول بڑا اچھا ہے، اپوزیشن نے بھی صدارتی انتخاب کے حوالے سے اچھا کردار ادا کیا۔








