اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سمت بالکل درست ہے، ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی سٹریٹجی بنانے کا حق حاصل ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف اکٹھی نہ ہو بلکہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں ملک کے بڑے مسائل کے حل کے لیے اکٹھی ہوں …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سمت بالکل درست ہے، ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی سٹریٹجی بنانے کا حق حاصل ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف اکٹھی نہ ہو بلکہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں ملک کے بڑے مسائل کے حل کے لیے اکٹھی ہوں ،پی ٹی آئی حکومت نے 9 دنوں میں جو کیا ہے وہ بے مثال ہے،آتے ہی سنسر شپ کا خاتمہ کر دیا،ملک بھر میں ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگا ئے، 15 ٹاسک فورسز بنا دیں ،منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کو بطور صدر پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے قوی یقین ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی ایک بہترین صدر ثابت ہوں گے اور صدر پاکستان کی حیثیت سے ملک و قوم کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے، اپوزیشن کو حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اہم ملکی معاملات پر متحد ہونا چاہیئے۔ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ہیں جنہوں نے شروع دن سے ہی وزیراعظم عمران خان کی نئے پاکستان کے لیے جاری جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی بڑے ہی نفیس اور شائستہ آدمی ہیں، اس لیے مجھے امید ہے کہ بہت سے ایسے معاملات جن میں ہمیں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، اسے ڈاکٹر عارف علوی بہتر طریقے سے کر پائیں گے اور ہم ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔








