وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیﺅ کے ساتھ ملاقات سے پاک امریکہ تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے،امریکی ٹیم کا رویہ بڑا ہی مثبت تھا،پومپیﺅ نے کہا کہ وہ ہر جگہ پاکستان کے خدشات کو دور کریں گے،افغانستان کی حالیہ صورت حال پر پاکستان کے جو تحفظات ہیں انہیں بھی امریکہ بخوبی …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیﺅ کے ساتھ ملاقات سے پاک امریکہ تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے،امریکی ٹیم کا رویہ بڑا ہی مثبت تھا،پومپیﺅ نے کہا کہ وہ ہر جگہ پاکستان کے خدشات کو دور کریں گے،افغانستان کی حالیہ صورت حال پر پاکستان کے جو تحفظات ہیں انہیں بھی امریکہ بخوبی سمجھتا ہے،امداد سمیت آئی ایم ایف اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی پاکستان کو امریکہ کا تعاون ملے گا،وزیراعظم عمران خان کو اندرونی و بیرونی خطرات ہیں، ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جانا بہت ضروری ہے،ریاست میں گروہوں کی ڈکٹیشن قابل قبول نہیں،اقلیتوں کا تحفظ کرنا صرف حکومت وقت نہیں ہر مسلمان کا فرض ہے ،پانی، صحت، تعلیم اور صفائی قومی مسائل ہیں ان کے حل کے لئے تمام جماعتوں کو متفق ہونا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے وزیراعظم سے الگ اور آرمی چیف سے الگ ملاقات ہوتی تھی لیکن گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکٹھے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیﺅ سے ملاقات کی، امریکی وزیر خارجہ کی آرمی و عسکری قیادت سے اکٹھے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت کا ماحول ہی ماضی کی تمام حکومتوں سے مختلف ہے جو صرف عوامی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیرو ترقی کی طرف توجہ مبذول کیے ہوئے ہے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیﺅ کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایک پوری پاکستانی ٹیم موجود تھی، اس ملاقات میں بڑی کھل کے بات ہوئی،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیﺅ اور ان کی ٹیم کا رویہ بڑا ہی مثبت تھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ہر جگہ پاکستان کے خدشات کو دور کریں گے

مزید خبریں