وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سینئرصحافی فواد اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

44

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹیڈ پر یس آف پاکستان( اے پی پی )اردو نیوز سروس لاہور کے سینئر رپورٹر فواد اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کے روزگورنر ہاوس لاہور میں اے پی پی کے صحافیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ یاد رہے کہ اے پی پی کے سینئر رپورٹر فواد اعظم چند روز قبل اپنے آبائی گاں میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔