وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کامفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

195

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی رفیع عثمانی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مفتی رفیع عثمانی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)