اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بول چینل کی لائسنس کی منسوخی کا ایگزیکٹ کمپنی کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں، وزارت داخلہ نے ضروری تقاضے پورے نہ کرنے کی وجہ سے جولائی 2013ءمیں بول چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔ بول چینل میں کام کرنے والے صحافیوں کو عدالتی عمل کے ذریعے تنخواہیں جلد ادا کر دی جائیں گی۔