وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد ڈاکٹر عارف علوی سنجیدہ، متین اور نفیس شخصیت ہیں، ان کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے، چوہدری فواد حسین اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد
ڈاکٹر عارف علوی سنجیدہ، متین اور نفیس شخصیت ہیں، ان کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی سنجیدہ، متین اور نفیس شخصیت ہیں، ان کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف کے بانی راہنماء، علمی اور دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں،ان کا انتخاب وفاقی اکائیوں کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ریاست کے سربراہ کے طور پر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے انتخاب سے جمہوری تبدیلی کا عمل ایک قدم اور آگے بڑھا ہے۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم جمہوری عمل میں بھرپور شرکت پر اپوزیشن کو بھی مبارک دیتے ہیں۔








