وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی حکومت کو حج کے بہترین انتظامات اور خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے حجاج کرام کو اپنی مذہبی عبادات میں آسانی کیلئے سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے، انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی حکومت کو حج کے بہترین انتظامات اور خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے حجاج کرام کو اپنی مذہبی عبادات میں آسانی کیلئے سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے، انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور انہیں استحکام ملے گا۔ وفاقی وزیر نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو بتایا کہ سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے، اس اہم مقام کو اسلامی دنیا اور عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اس کے عوام خادمین الحرمین الشریفین کی خدمات اور مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات کی توسیع کیلئے ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کو بھی دونوں مقدس مقامات، سعودی عرب کی حاکمیت اور سلامتی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا، سعودی عرب پر کسی بھی حملہ کو پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا، سعودی عرب پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گہرے اور پائیدار ہیں اور یہ مستقبل میں مزید مضبوط اور ترقی کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کی وزارت اطلاعات کے مستقبل میں روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور اسلام کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور دہشت گردی کو مسترد کرنے جیسے مو¿قف کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کسی بھی طرح کی دہشت گردی اور انتہاءپسندی کو مسترد کرتے ہیں اور اعتدال پسند اسلام اور رواداری کی اقدار کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں