اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ذرائع ابلاغ کی آزادی کو ریاست کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا منشور ہے اور اقتدار سنبھالتے ہی اس پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا کے حوالے سے کوئی بھی قانون …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کاسی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ذرائع ابلاغ کی آزادی کو ریاست کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا منشور ہے اور اقتدار سنبھالتے ہی اس پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا کے حوالے سے کوئی بھی قانون سازی صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے کی جائے گی، سرکاری اشتہارات کی تقیسم کا فارمولا صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے وضع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے تقریب کے آغاز میں یوم دفاع پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اپنے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مادر وطن کا دفاع کیا۔ پورا ملک ان شہداءکے لہو کا قرض دار ہے جنہوں نے اس ملک کے تحفظ اور دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے ملک میں ذرائع ابلاغ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے میڈیا پر سیاسی سنسر شپ تھی، ہم نے سرکاری میڈیا سے سیاسی سنسر شپ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا مقصد سنسر شپ نہیں بلکہ ان اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ اس حوالے سے جو بھی قانون سازی ہو گی اس میں میڈیا اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔








