وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ویڈیو پیغام

67
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
کسان کارڈز کا اجراء کسانوں کیلئے ایک سنگ میل ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے، ادائیگیوں کا فیصلہ اہم ہے، میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، ادائیگیوں کے نتیجے میں میڈیا ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ روکنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سے متعلق اجلاس کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے میڈیا سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ لوگوں کو روزگار دیاجائے گا اور بے روزگاری سے بچا جائے گا اس لئے فوری ریلیف کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے