
لندن ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں، تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بدعنوانی اور” سٹیٹس کو“ کے خلاف انقلاب ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباو¿ محسوس کر رہے ہیں، سول و عسکری اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی، پاک امریکا تعلقات میں بہتری آ رہی ہے،سی پیک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک اس کے اقتصادی مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، کرتارپور راہداری کے افتتاح سے نئی تاریخ رقم ہوئی۔ وہ گذشتہ روز یہاں انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جسے د±نیا پوری طر ح جان نہیں سکی،1980ءسے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ان تمام چینلنجز سے نبرد آزما ہوا، مسلم ممالک اور تیسری د±نیا میں جدید ملک بن کر سامنے آیا، پاکستان میں تمام ادارے فعال ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں۔