اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے،ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں،اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے ،نون لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انھیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔