اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال ہے، صوبائی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پنشن واجبات 29کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 28 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے 2لاکھ 6 ہزار نائب قاصد بھرتی کئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی اس سے بھی بدتر رہی جہاں شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔