وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد نئی ڈیجیٹل پالیسی لا رہی ہے‘ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، پی ٹی وی ‘ریڈیواور انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائےگی‘ڈی ٹی ایچ لائسنس کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے‘صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز جاری کئے جائینگے جس …

لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد نئی ڈیجیٹل پالیسی لا رہی ہے‘ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، پی ٹی وی ‘ریڈیواور انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائےگی‘ڈی ٹی ایچ لائسنس کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے‘صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز جاری کئے جائینگے جس پر کام ہو رہا ہے،اشتہارات سے حکومتی اجارہ داری ختم کی جا رہی ہے،وہ ہفتہ کے روز پی ٹی وی لاہورکے د ورہ کے موقع پر پاکستان فیڈرل ےونین آف جرنلسٹ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں صدر پی اےف ےو جے رانا عظیم‘سلمان غنی‘حبیب اکرم‘عمران خان‘شہزاد بٹ‘آصف بٹ‘عامر سہیل‘شاہد چوہدری‘حافظ عبدالودود و دیگر شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کاکام ہوتا ہے کہ وہ غریب کے ساتھ کھڑی ہو اور ہم آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت موجود ہے لیکن سکلز کی کمی ہے،ماہر افرادی قوت تےار کرنے کےلئے تربیت فراہم کی جائگی ،پی ٹی وی ‘ریڈیواور انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے جہاں ان افراد کو تربیت دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیلئے کے پی کے کی طرز پر ہیلتھ کارڈز جا ری کئے جائینگے جس سے سالانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا۔

مزید خبریں