وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ پہنچ گئے

78

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ پہنچ گئے ، وہ سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین بدھ کو اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو ئے تھے ،انہیں دورے کی دعوت سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ آل سعود نے دی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔