اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی انتخابات کے بعد جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے گی اس کے ساتھ پاکستان بات چیت آگے بڑھائے گا، پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی انتخابات کے بعد جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے گی اس کے ساتھ پاکستان بات چیت آگے بڑھائے گا، پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہے، بھارتی انتخابات کے بعد جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے گی اس کے ساتھ پاکستان بات چیت آگے بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والا تناﺅ خطے کے مفاد میں نہیں ہے ،پاکستان کرتار پور راہداری کو فعال کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے برعکس جنگی ماحول میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کیا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان خطے میں امن کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔








