وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں،کرپشن کے نشے کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو ان کا بدن ٹوٹنے لگتا ہے،بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا ہے،اب قوم …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں،کرپشن کے نشے کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو ان کا بدن ٹوٹنے لگتا ہے،بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا ہے،اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں،دعا ہے کہ وہ لندن میں بیمار نہ ہوں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں،عام قیدی سوچتے ہیں کہ اگر وہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے،عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک جانے کی اجازت نہیں اور یہ لندن کی سیریں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں،دعا ہے کہ وہ لندن میں بیمار نہ ہوں،بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا ہے،یہ اقتدار سے محرومی کا انجانا درد ہے،ان کی سیاست پاکستان میں لیکن اولاد اور مال باہر ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply