اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے گزشتہ روز آئی جے پی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں اسلام آباد پولیس کے دو جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے دو جوانوں بشیر شاہ اور اشتیاق رانجھا کی آئی جے پی روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں شہادت ہوئی، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ طویل عرصہ جاری رہی ہے، ہم دوبارہ قطعی دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیں گے۔