اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان امن اور مذاکرات کےلئے کھڑا ہے اور کون مذاکرات کے حق میں ہے اور کون نہیں، پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن بھارت پیچھے ہٹ گیا ہے، عالمی برادری بھی پاک بھارت مذاکرات کے حق میں ہے، لگتا ہے بھارتی حکومت اندرونی دباﺅ کا شکار ہے،، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔