اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، شہبا ز شریف کے خلاف کیس ایک باقاعدہ عمل کے بعد یہاں تک پہنچا ہے، شہبازشریف کی گرفتاری نیب کا فیصلہ ہے، عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت سے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، شہبا ز شریف کے خلاف کیس ایک باقاعدہ عمل کے بعد یہاں تک پہنچا ہے، شہبازشریف کی گرفتاری نیب کا فیصلہ ہے، عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت سے کسی مقدمے میں مداخلت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف کے خلاف کیس ایک باقاعدہ عمل کے بعد یہاں تک پہنچا ہے، شہبازشریف کی گرفتاری نیب کا فیصلہ ہے، عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت سے کسی مقدمے میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے اعلان کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو حکومت کے کنٹرول میں نہیں لیکن قانون کے تحت حکومت اس کی مکمل معاونت کرے گی، نیب کی جانب سے اس مقدمے کی باقاعدہ تحقیقات کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے گئے لیکن اگر نیب کی جانب سے اس حوالے سے کوئی درخواست کی گئی تو وفاقی حکومت نیب سے تعاون کی پابند ہے۔








