وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پیغام

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایوان بالا کا ایشیائی پارلیمانی سربراہان کا اجلاس بلا کر ان کو اکٹھا کرنا انتہائی اہم اقدام ہے، سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے اس کانفرنس کا انعقاد بہت خوش آئند ہے، سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں کے لئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ سینیٹ آف پاکستان نے خطے …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایوان بالا کا ایشیائی پارلیمانی سربراہان کا اجلاس بلا کر ان کو اکٹھا کرنا انتہائی اہم اقدام ہے، سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے اس کانفرنس کا انعقاد بہت خوش آئند ہے، سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں کے لئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ سینیٹ آف پاکستان نے خطے میں بہتر روابط کے لیے یہ کانفرنس منعقد کروائی۔ پیر کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس کا پاکستان میں انعقادپراپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایشیائی اور خطے سے باہر ممالک کے ساتھ مربوط اور دوستانہ روابط قائم رکھنا ہمارا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم ایشیائی ممالک میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔