وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی میڈیا کو بریفنگ

74
APP62-08 ISLAMABAD: November 08 - Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhary Fawad Hussain, briefing the media persons about the decisions taken in the Federal Cabinet. APP

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے برطانیہ اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کے لئے پروٹوکول ، ٹیکس کے بارے میں پالیسی وضع کرنے کے لئے کمیٹی کے قیام ،احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ تعیناتی، لبرٹی ائر لائن کو چارٹر ڈ پروازوں کے لئے لائسنس کے اجراءاور ایس ایس سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ احمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے،لبرٹی ائر لائن کو لائسنس کے اجراء اور ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے ، کابینہ نے 120 فیصلے لیے جن میں سے 72 پر مکمل عملدرآمد ہوا اور صرف 4 فیصلے ایسے ہیں جن پر 72 دن گزرنے کے باوجود فیصلہ نہیں ہوا، کابینہ نے متعلقہ وزارتوں کو ان پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ نہایت کامیاب رہا، چین کے اس دورے کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس دورے کی مکمل تفصیلات سامنے رکھیں گے،دورہ چین سے ادائیگیوں کے توازن کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔