
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی مبشر زیدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور عم کا اظہار کیا۔ ہفتہ کواپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔