وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی زیر صدارت جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

162
APP30-13 LAHORE: January 13 – Federal Minister for Information & Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain presiding over the meeting on Jalal Pur Irrigation Project. APP photo by Mubarak Ali

لاہور۔13 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے‘ اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن محسن لغاری‘ سیکرٹری ایریگیشن سید علی مرتضیٰ سمیت دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔جلالپور ایریگیشن منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد خالد نے منصوبہ کے حوالے سے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ کا کام مارچ تک مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے کام مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان مارچ میں منصوبے کا افتتاح کریںگے۔