اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمربھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ کا تحفہ سجانے والے عمر شریف جنت کو عازم سفر ہوئے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم نے اپنے فنکار کو بہترین خراج تحسین پیش کیا اور ثابت کیا کہ ہم فن اور فنکاروں سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف کا نام پاکستان کے فنون لطیفہ کے انسائکلوپیڈیا میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔