اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی اور ڈان نیوز اسلام آباد کے چیف رپورٹر ثناء اللہ خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین