وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا نیشنل پریس کلب کے سابق صدر فیصل فاروق کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

82

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نیشنل پریس کلب کے سابق صدر فیصل فاروق کے بڑے بھائی ہمایوں اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فیصل فاروق اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔