وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

170

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ مذمت کی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی،

اللہ کا شکر ہے کہ وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔