اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جسٹس (ر) حاجی محمد اکرم بیٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) حاجی محمد اکرم بیٹو کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔
جسٹس (ر) حاجی محمد اکرم بیٹو کا ہمارے بزرگوں سے گہرا تعلق تھا، ان کے انتقال سے ہم اپنے ایک عظیم بزرگ سے محروم ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس (ر) حاجی محمد اکرم بیٹو مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)