وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

85
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

بدھ کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سلمان اقبال کی انتھک کوششوں کی بدولت کئی عالمی کھلاڑی پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال نے پاکستان میں فلمی صنعت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے کئی سپر ہٹ فلمیں ریلیز کیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ریاست پاکستان کی طرف سے سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز ملنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان اقبال ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔