26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے...

وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے صدر نعیم الدین کو مالی امداد کا چیک پیش کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بدھ کو وزارت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے صدر نعیم الدین کو مالی امداد کا چیک حوالے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے بار ایسوسی ایشن کے صدر اور کابینہ کے ارکان کو چیک پیش کرتے ہوئے وکلاء برادری کے کردار کو سراہا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء قانون و انصاف کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بونیر کے وفد نے مالی امداد پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وکلاء برادری کے لیے عملی اقدامات کو سراہا۔ وفد میں نائب صدر اشرف علی، جنرل سیکرٹری الیاس خان، جوائنٹ سیکرٹری حمزہ خان، فنانس سیکرٹری گل باچا اور شکیل خان شامل تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور حکومت کی جانب سے عدلیہ اور وکلاء برادری کے لیے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عدلیہ کی خودمختاری، وکلاء کے مسائل کے حل اور فوری و موثر انصاف کی فراہمی کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے جو ایک خوش آئند اور انقلابی پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی مضبوطی اور عوام کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ان اقدامات سے عدالتی نظام مزید مستحکم ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553399

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں