اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے وفد نے وزارت میں ملاقات کی۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور فاٹا کے عوام کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پروفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پارٹی کارکنان ہماری اصل …
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے وفد نے وزارت میں ملاقات کی۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور فاٹا کے عوام کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پروفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پارٹی کارکنان ہماری اصل طاقت ہیں، انہی کی بدولت مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے علاقوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) ان علاقوں کی ترقی، روزگار کے مواقع اور عوامی سہولتوں کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔وفد نے وفاقی وزیر کا فاٹا کے لیے ٹیکس ریلیف پیکیج پر شکریہ ادا کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔وفد میں ضم شدہ اضلاع کے کوآرڈینیٹر زر خان صافی، لیگی رہنما و سابق ایم این اے نذیر خان اور فقیر محمد خان ، غازی خان، میر بادشاہ اور دیگر رہنما شامل تھے۔اس موقع پر دیر سے تعلق رکھنے والے دبئی میں مقیم وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کے دیرینہ دوست عنایت بھی موجود تھے۔








