وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت راج محل حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 میں شمولیتی تقریب کا انعقاد

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت راج محل حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد زمان جنگی سینکڑوں ساتھیوں بشمول ضلع کونسلرز، یونین کونسل چیئرمین، کونسلرز، وکلاء سمیت متعدد شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والے …

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت راج محل حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد زمان جنگی سینکڑوں ساتھیوں بشمول ضلع کونسلرز، یونین کونسل چیئرمین، کونسلرز، وکلاء سمیت متعدد شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔

امیر مقام نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، نئے ساتھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، میری سیاسی جدوجہد کا آغاز بھی بلدیاتی انتخابات سے ہوا، عوامی سیاست کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہوں، کشمیر کے عوام باوقار، بااخلاق اور محب وطن ہیں، ان کی محبت میرے لئے باعث فخر ہے، پارٹی نظم و ضبط کے لئے دستبردار ہونے والے امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اتحاد، قربانی اور نظم و ضبط ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت ہے، وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل اور مشکلات میں کمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ امیدوار اسمبلی ملک نواز نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور ترقیاتی وژن کا مظہر ہے، تمام کارکن متحد ہو کر حلقہ ایل اے 8 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔شمولیتی تقریب میں عبدالرحمن آرائیں، حنیف ملک، فاتح محمود الحسن، کارکنوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔