وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا یوم سیاہ پر پیغام

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارتی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے اور یہاں کی عوام کو ظلم کا نشانہ بنانے کےلئے تمام تر بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتی ہوئی سرینگر میںاتریں، تب سے بھارت جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا حق …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارتی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے اور یہاں کی عوام کو ظلم کا نشانہ بنانے کےلئے تمام تر بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتی ہوئی سرینگر میںاتریں، تب سے بھارت جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی کئی قرادادوں کے ذریعے کشمیریوں کو ایک صاف و شفاف اور غیر جانبدار استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی توثیق کی ہے۔ ا